چمن میں ایک ہی روز چوری کی درجنوں وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقد و قیمتی اشیا سے محروم

چمن(یو این اے ) چمن امن و امان کی مخدوش صورتحال ایک دن میں درجنوں واقعات رونما ہوئے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی و موبائل سمیت موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں چمن بارڈر کی بندش کے بعد چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے گزشتہ روز ایک دن میں درجنوں واقعات پیش آئے جس میں سناتن بازار میں ایک شخص سے مسلح افراد نے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ایک قیمتی موبائل اور موٹرسائیکل چھین لیا برف کارخانہ کے قریب شہری سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لیا زنانہ ہسپتال کے ڈاکٹر سے قیمتی موبائل فون چھین لیا تاج روڈ پر طلبا سے موٹرسائیکل چوری ہوئی اسی طرح کلی صالحزئی ، اڈہ کہول اور جلات چوک پر بھی ڈکیتی کے واقعات پیش آئے شہریوں کا نماز اور تراویح کیلئے نکلنا دشوار ہوگیا ہے گلی گلی نوگو ایریا بن چکے ہیں اور شہر ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ضلعی انتظامیہ لیویز فورس نے عوام کو ڈاکوں سے لوٹنے کے بعد ایکشن میں آئی اور چار ڈاکوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفیش شروع کر دی جبکہ پولیس گشت اور ناکوں کو چھوڑ کر سب ٹریفک پولیس بن گئے سارا نزلہ ریڑی والوں پر اتار دیتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں