قندھار میں خودکش دھماکہ، 21 افراد جاں بحق، 50 زخمی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان شہر قندھار میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والے تقریباً 50 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ افغان حکومت کے مطابق خودکش دھماکا صبح 8 بجے مقامی بینک کے سامنے ہوا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت بینک کے باہر سرکاری ملازمین تنخواہوں کی وصولی کے لیے جمع تھے۔ اب تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں