مکہ مکرمہ میں گاڑی افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق ، 21 زخمی

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مکہ مکرمہ میں تیز رفتار گاڑی افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مغرب کی اذان سے کچھ دیر قبل پیش آیا، مکہ مکرمہ کے ایک علاقے کی مسجد زھرہ العمرہ کے باہر افطار دسترخوان پر روزہ دار بیٹھے تھے، تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکراتی ہوئی افطار دسترخوان پر چڑھ گئی۔ جس سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے امدادی یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری طورپر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی، زخمی افراد کو مکہ مکرمہ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں