جسمانی طور پر آپس میں جڑی بہنیں ایبی اور برٹنی نے شادی کر لی
واشنگٹن(این این آئی)امریکی ایبی ہینسل جو جسمانی طور پر آپس میں جڑی ہوئی ہیں نے کچھ عرصہ قبل جوش بولنگ سے شادی کر لی ہے۔ بولنگ ایک نرس اور فوجی تجربہ کار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جڑواں لڑکیوں ایبی اور برٹنی ہینسل دوسرے لوگوں کی طرح معمول کی زندگی گزارتی ہیں، کاریں چلاتی، شاپنگ کرتی ہیں اور تیراکی کرتے ہیں۔ان کا ایک دھڑ اور دو سر ہیں۔ایبی اور برٹنی دنیا کے سب سے مشہور جڑواں بچوں میں سے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کا سر اور دل الگ ہے، لیکن ان کے جسم جڑے ہوئے ہیں۔ ایک کی ٹانگیں اور دوسری کی بازو ہیں۔حال ہی میں 2021 میں ہونے والی شادی کے دن کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ایک ویڈیو کلپ جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ مہمانوں میں سے ایک نے لیا تھا جس میں جڑواں لڑکیوں کو مشترکہ عروسی جوڑے میں دولہا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


