برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو از خود قرنطینہ کرنے کی ہدایت

لندن:برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک رکن کو زکام جیسی علامات ظاہر ہونے پر ازخود قرنطینہ کرنے کی ہدایت کردی۔پاکستانی مشن میں پریس اتاشی منیر احمد نیمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک رکن نے زکام اور کھانسی جیسی علامتوں کی وجہ سے خدشات کے پیشِ نظر این ایچ ایس سے رجوع کیا تھا۔خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے 456 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور مزید کیسز سامنے ا?نے کا خدشہ ہے۔منیر احمد نے بتایا کہ ’این ایچ ایس ڈاکٹرز نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ نہیں کیا کیوں کہ ان کی علامتیں شدید نہیں تھیں اور احتیاطی تدبیر کے طور پر عملے کے اراکین کو از خود قرنطینہ کرنے کی تجویز دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عملے کے اراکین گھروں میں قرنطینہ میں ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی مشن کا قونصلر سیکشن جمعرات کو بند تھا تا کہ اسے جراثیم سے پاک کیا جاسکے۔برطانیہ کے سرکاری صحت حکام کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔علاوہ ازیں نیشنل ہیلتھ سروسز نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ زکام جیسی کیفیت پائی جانے پر ہسپتال، فارمیسی نہ جائیں اور کوئی معمولی سرجری بھی نہ کروائیں۔حکام نے کورونا جیسی علامات رکھنے والے افراد کو ا?ن لائن ایک سوالنامہ بھرنے کا کہا ہے جس علامات کے حوالے سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں