سبی میں ژالہ باری و بارش، فصلیں تباہ، زمینداروںکیلئے کروڑوں کا نقصان

سبی (آن لائن)سبی اور گردو نواح کے علاقوں میں ڑالہ باری اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے کڑوروں روپے کے تیار گندم کے فصلات کو نقصان پہنچایا ہے زمیندار پریشان ہو گئے تفصلات کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے طوفانی ڑالہ باری اور بارش نے سبی اور گردونواح کے علاقوں نے گندم کی تیار فصلوں کو تباہ کردیا ہے سبی کے علاقے دہپال کلا ں، پیٹرول پمپ۔ٹوپلازہ۔ کڑک۔خجک۔مرغزانی۔سندنزئی، ملازئی، سامیزئی، سبز ریخ،سلطان کوٹ سمیت دیگر قریبی علاقوں میں ہونے والے طوفانی بارشوں اور ڑالہ باری نے گندم کی تیار فصلات کو نقصان پہنچایا ہے جس سے زمینداروں کو کڑوروں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔زمینداروں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سبی کے زمینداروں کے نقصاں کا سروے کرکے مالی مدد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں