دکی پولیس کی کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار، اسلحہ، 8 موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد

دکی (آن لائن) ایس ایچ او محمد شریف موسیٰ خیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین نوعیت کے مختلف کیسوں میں 17 ملزمان گرفتار کرکے 14 پستول 8 موٹر سائیکل اور تین موبائل برآمد کرلئے۔ ڈکیتی میں 3 ملزمان نواب دمڑ سنجاوی، عنایت، قربان علی پشین، سید خان سلیمان خیل، شیر افضل نورزئی، نقیب اللہ کھیتران، اقبال لونی لڈو، نیاز سنجاوی، نجیب اللہ کچلاک، نسیم کچلاک، سعد اللہ بارکزئی پشین، علی دوست لورالائی، رحمت اللہ شملزئی، عبدالکریم حسنی میگاڈی، نادر کھیتران، نذر محمد دمڑ، طیب، اشرف، یاسر وینچی، عبدالخالق کاکڑ، موٹر سائیکل، سرور مسیزئی، عبدالولی پشین شامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان میں سے 565 گرام چرس بھی برآمد کرلی ہے۔ ایس ایچ او محمد شریف موسیٰ خیل کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ڈکیتی، چوری اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات سمیت دیگر مختلف قسم کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں