مانجھی پور ڈگری کالج کی عمارت کا تعمیراتی کام تاحال شروع نہ ہو سکا
مانجھی پور(آن لائن) مانجھی پور ڈگری کالج کی عمارت کئی عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی تعمیراتی کام شروع نہ ہو سکا, ٹھیکیدار کو زمین پسند نا آئی, مانجھی پور کے سخی سردار محمد داد خان کھوسہ نے کالج کے اپنی زرعی زمین دینے کے باوجود بھی دوسری زمین پر بھی کام شروع نہ ہو سکا تحصیل مانجھی پور کے طلبا انٹر کے بعد اپنی تعلیم کو خیر باد کہنے پر مجبور ہو گئے محکمہ تعمیرات و ضلعی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ڈگری کالج مانجھی پور میں کالج کی نئی بلڈنگ کا کام شروع نہ ہو سکا زرائع کے مطابق اس کام کے لیے ایڈوانس ادائیگی بھی کی گئی ہے, مانجھی پور کے طلبا سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے کہا کہ مانجھی پور میں موجودہ کالج کا قیام عارضی طور پر گورنمنٹ ہائی سکول مانجھی پور کے پرانے ہاسٹل میں کیا گیا ہے جس کی خستہ حالی کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور اساتذہ کو خطرہ لاحق ہے بوسیدہ عمارت کسی بھی وقت حادثے کا شکار ہو سکتی ہے محکمہ تعلیم، ڈائریکٹر کالجز، سکریٹری مواصلات و تعمیرات, وزیر اعلی بلوچستان، کمشنر نصیر آباد ایکسین بلڈنگ اور ڈپٹی کمشنر صحبت پور فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مانجھی پور ڈگری کالج کا کام شروع کروائیں کیونکہ کچھ مہینوں بعد زرعی زمینوں میں کاشتکاری کے لئے پانی چھوڑ دیا جائے گا جس کی وجہ سے کنٹریکٹر کو بہانہ مل جائے گا اور یوں کالج کی عمارت کا کام التوا کا شکار ہوتا رہے گا۔


