کراچی میں امن و امان کی صورتحال خطرناک حد تک ابتر ہوچکی، ایچ آر سی پی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایچ آر سی پی کو اس بات پر سخت تشویش ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال خطرناک حد تک ابتر ہو چکی ہے۔ پولیس نے 2023 میں سٹریٹ کرائمز کے ہزاروں مقدمات درج کیے جن میں 100 سے زائد شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں بھی یہی رجحان دیکھا گیا۔ اگرچہ شہریوں کی طرف سے قانون کو ہاتھ میں لیے جانے اور بڑھتی ہوئی بربریت کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا، لیکن بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے میں حکومت کی ناکامی تشویش ناک ہے۔ معاشی مایوسی اور بے روزگاری جیسے بنیادی مسائل کو بھی فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایچ آر سی پی کراچی کے شہریوں کے زندگی اور سلامتی کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے امن و امان کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں