چمن ، فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق
کوئٹہ(این این آئی) چمن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ دوسرازخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے بوغرہ کلی میرال زئی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ دوسرازخمی ہوگیا واقعہ کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے نعش اورزخمی کوہسپتال پہنچادیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


