ریٹائرمنٹ کی مدت کم و پنشن ختم کرنے کے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں، میر کبیر محمدشہی

کوئٹہ؛ نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے یہاں امیروں کے لئے الگ قانون ہے اب تو ملازمتوں میں بھی الگ قانون آیا ہے زور آوروں کو 65 سال جبکہ طاقتوروں کے 60 سال بڑھائے گئے اور جو غریب ہے ان کو 55 سال میں ریٹائر کیا جارہا ہے نیشنل پارٹی اس کی سخت مذمت کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ کہا جارہا ہے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر اب 55 سال کر دی گئی جبکہ اس کے پنشن ختم کرنے کی بحث چل رہی ہے نیشنل پارٹی اس طرح کے ہتھکنڈوں کی سخت مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس ملک میں غریبوں کے لئے الگ قانون اور امیروں کے لئے الگ قانون ہے یہی پارلیمنٹ تھی جنہوں نے زور آوروں کو ملازمت میں 65 سال اور طاقتوروں کو 60 سال کی مدت بڑھائی لیکن وہ غریب جو 11 گریڈ یا پھر 12 گریڈ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں کو 55 سال پر ریٹائرمنٹ دینے کی بحث چل رہی اور پنشن کو ختم کیا جارہا ہے یہ ظلم اور زیادتی ہے 55 سال میں ریٹائر ہونے والا شخص بوڑھا ہو کر کہاں جائے گا اور زندگی کا باقی حصہ کیسے گزارے گا یہاں وزیراعظم 68 سال کا ہے ڈاکٹر عشرت 85‘رزاق داؤد 72 اور حفیظ شیخ 71 کا ہے خود تو 100سو سال کے قریب ہیں اور ہمارے 14 گریڈ کے غریب ملازمین کے پیچھے پڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں