حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم ترین شرط پور ی کی تیاری کر لی
اسلام آباد( این این آئی)حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک اور شر ط پور ی کرنے کی تیاری کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسابقتی کمیشن آئی ایم ایف کے پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ اسسمنٹ کے تحت انشورنس سیکٹرپراسٹڈی کرے گا ،انشورنس اورری انشورنس مارکیٹوں میں ریاستی ملکیت والےاداروں کے کردار کا بھی جائزہ لیا جائے گا،غیرملکی انشورنس کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کی طرف راغب ہوں گی، اس تجزیہ سے معلوم ہو گا کہ یہ شعبہ پاکستان میں کیوں پسماندہ ہے، اس شعبے کو بین الاقوامی صنعت کاروں کے لیے کیسے کھولا جا سکتا ہے۔مسابقتی کمیشن کے مطابق پاکستان کی انشورنس انڈسٹری کو ریگولیٹری رکاوٹوں اور کمپٹیشن رکاوٹوں کی وجہ سے ابھی تک اپنی پوری صلاحیت کے ادراک کا موقع نہیں مل سکاہے۔
Load/Hide Comments


