آئینہ دکھانے پر ایم پی اے سریاب آگ بگولہ ہوگئے، نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے جاری بیان میں بی این پی کے سریاب کے ایم پی اے کو ناقص کارکردگی پر ائینہ دکھایا تو موصوف چہرے کے بجائے آئینے کے شفافیت پر آگ بگولہ ہوگئے۔جس انداز سے سریاب کے نااہل نمائندے نے اپنی ناقص کارکردگی و کرپشن کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے ضلع صدر کی سریاب کے حوالے سے کارکردگی پر اعتراض اٹھایا وہ انکی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔لیکن موصوف نے اپنے ردعمل میں نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر کی کارکردگی کا اعتراف بھی کیا کہ وہ انہوں نے سریاب میں کروڑوں کا کام کیا۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی نے کوئٹہ میں عوامی نمائندگی نہ ہونے کے باوجود ترقیاتی پیکج متعارف کرایا اور سریاب میں سکولوں واٹر سپلائی اسکیموں سڑکوں سمیت متعد شعبوں میں ترقیاتی کام ہوئے۔اور موجودہ کوئٹہ پیکج بھی نیشنل پارٹی کا تسلسل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ موصوف نے اقرباپروری اور ناقص کارکردگی کا سریاب کا ہر شخص کے زبان پر ہے۔ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کی نشاندھی سوشل میڈیا انکے اپنے ووٹرز کررہے ہیں۔اپنے کرپشن کےلیے سریاب کو کھنڈرات کی طرف دھکیل رہے ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نااہل نمائندہ رکن اسمبلی ہوتے ہوئے بھی سریاب کی بربادی کا باعث بن رہے ہیں جو کہ سریاب کی بدقسمتی ہے۔اس کے برعکس نیشنل پارٹی کی عوامی نمائندگی نہ ہونے کے باوجود ترقیاتی پیکج لانا اور اس کی شفافیت کو برقرار رکھنا نیشنل پارٹی کا سیاست میں عوامی خدمت پر کامل یقین کی تائید کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ موصوف کے پاس اب وقت ہے کہ وہ خاندانی اقربا پروری و کرپشن سے نکلےاورعوام کو اپوزیشن میں رہنا کا غیر معقول وجہ قرار دینے اور نیشنل پارٹی پر انگلی اٹھانے سے عوام مطمئن نہیں ہونگے۔عوام عمل پر یقین رکھتا ہے۔جو جناب تک چھو کر بھی نہیں گزری

اپنا تبصرہ بھیجیں