بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے حکمت عملی مرتب کی ہے،سرفراز بگٹی
رتو ڈیرو /کوئٹہ(آئی این پی ) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز نو ڈیرو جا کر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عید کی مبارکباد دی اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مابین بلوچستان کابینہ کی تشکیل سمیت مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کو بلوچستان میں بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے اجرا سے متعلق آگاہ کیااور پارٹی چیئرمین کوصوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبوں سمیت گڈ گورننس کے قیام سے متعلق صوبائی حکومت کی ترجیحات سے متعلق کئے گئے اقدامات سے آگاہی دی چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر اعلی بلوچستان کے مابین صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری کے لئے سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کے اشتراک پر بھی اتفاق کیا گیا اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان دل کے قریب ہےبلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے پہلے بھی اقدامات اٹھائے ہیں، عوامی فلاح کے اقدامات کا تسلسل جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے میں بلوچستان کی معاونت کرے گی وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن کے مطابق غریب عوام کی بہبود کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں،بلوچستان کی عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے،صدر مملکت آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔


