لاپتہ افراد کے کمیشن کے پاس کیسز کی تعداد ہزاروں میں نہیں ، ترجمان حکومت بلو چستان
کوئٹہ ( این این آئی) ترجمان حکومت بلو چستان نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے کمیشن کے پاس کیسز کی تعداد ہزاروں میں نہیں ہے یہ کمیشن اپنا کام جاری رکھے ہوئے اور ہر ماہ مقررہ تاریخ پر اسکا اجلاس ہوتا ہے لاپتہ افراد کے کمیشن کی کارروائی کے تحت متعدد افراد منظر عام پر آئے کمیشن کے سامنے ایسے حقائق بھی آئے جنکے تحت کچھ افراد لاپتہ نہیں تھے لاپتہ افراد کے مسئلے کو سیاسی ذمے داری کیساتھ حل کرنا موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اگر کوئی فیملی یہ سمجھتی ہے کہ انکا فرد لاپتہ ہے تو وہ لاپتہ افراد کے کمیشن سے رابطہ کرسکتی ہے دہشت گردی کے چند حالیہ واقعات میں ایسے افراد ملوث پائے گئے جنکے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے اور انکے اہلخانہ نے اسے تسلیم کیا ان واقعات میں مچھ اور گوادر کے حالیہ حملے شامل ہیں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو لاپتہ افراد کے مسئلے کو بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے حل کرنے کی تجویز دے چکے ہیں بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر بلوچستان اسمبلی میں اتفاق رائے کیلئے صوبائی حکومت لائحہ عمل بنا رہی ہے صوبائی حکومت صدر آصف علی زرداری کے ویژن پر بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے ۔


