پشین کے علاقے تورہ شاہ اڈا میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ، 3افراد زخمی

پشین(آئی این پی ) پشین کے علاقے تورہ شاہ اڈا میں 2گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز پشین کے علاقے تورہ شاہ اڈا میں 2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج کےلئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے لیویز کے مطابق علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں