تمپ، سیلابی صورتحال، ریلے کے باعث نہنگ پُل پر آمدورفت شدید متاثر
تمپ(نمائندہ انتخاب)ایرانی بارڈری ایریا میں گزشتہ رات طوفانی بارش کے سبب آج صبح نہنگ ندی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، سیلابی ریلے کے بہاﺅ زیادہ ہونے کے باعث نہنگ پل رودبن کے مقام پر آمدورفت شدید متاثر ہو گئی، علاوہ ازیں تمپ، مند کا زمینی رابطہ ضلع کیچ سمیت ملک بھر سے منقطع ہوگیا، نیز اطلاع کے مطابق میرآباد کی کچھ خواتین اور مرد جو کہ لکڑی کاٹنے جنگل گئے تھے ۔ نہنگ ندی کی پانی آنے سے ندی کے درمیان پھنس گئے، پانی کا بہاو¿ زیادہ ہونے کی وجہ سے بغیر ہیلی کاپٹر انکو نکالنا ناممکن سا لگنے لگا۔
Load/Hide Comments


