چار لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ نواب ہوٹل کے مقام پر دھرنا دوسرے روز میں داخل

مستونگ (نمائندہ خصوصی) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ نواب ہوٹل کے مقام پر دھرنا دوسرے میں داخل قومی شاہراہ کی بندش سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ہزاروں مسافروں کوشدید مشکلات کاسامنا۔تفصیلات کے مطابق مستونگ سے تعلق رکھنے والے 4 لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنا دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار مذاکرات تاحال ناکام رہے۔لواحقین کا مطالبہ ہے کہ طفل تسلیوں کے بجائے ان کے پیاروں کو منظر عام پر لایا جائے۔لاپتہ افراد کی بازیابی تک احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔ قومی شاہراہ کی طویل بندش سے خواتین بچوں ضعیف العمر افراد سمیت ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ ہزاروں مسافروں نے بھوک، پیاس، سردی کی حالت میں رات گاڑیوں میں گزار دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں