شوگر ملز کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ملتوی
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی اسکینڈل تحقیقات کے خلاف شوگر ملز کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت شوگر ملز کے وکیل مخدوم علی خان کی عدم پیشی کے باعث پیر تک ملتوی کردی۔
جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چینی اسکینڈل تحقیقات کے خلاف شوگر ملز کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔
درخواست کی سماعت کے دوران مخدوم علی خان کے معاون وکیل سعد ہاشمی کی جانب سے سماعت التواءکی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہم امید رکھتے ہیں شوگر ملزکے وکلاء منگل تک دلائل مکمل کرلیں گے جس کے بعد بدھ کے روز اٹارنی جنرل پاکستان کیس میں اپنے دلائل دیں گے۔
Load/Hide Comments


