پسنی میں کوسٹ گارڈ کیخلاف احتجاج، ٹرانسپورٹروں نے مکران کوسٹل ہائی وے بند کردی

پسنی (نامہ نگار) پسنی میں ٹرانسپورٹروں نے پاکستان کوسٹ گارڈ کیخلاف کارواٹ زیرو پوائنٹ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈ نے مکران ٹو کراچی چلنے والے بسوں سے ڈیزل اتارنے کیخلاف ٹرانسپورٹروں نے احتجاجاً مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑیاں کھڑی کرکے کارواٹ کے مقام پر شاہراہ کو بلاک کردیا جس کے باعث ایم ایٹ شاہراہ اور مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے اور سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کراچی، تربت، گوادر، پسنی، اورماڑہ سمیت دیگر علاقوں کو آنے اور جانیوالی ٹریفک معطل، درجنوں مسافر پھنس گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں