پسنی کے تعلیمی ادارے ڈوب گئے، تدریسی عمل متاثر، امراض پھوٹنے کا خطرہ

پسنی (نامہ نگار)تعلیمی ادارے پانچ روز گزرنے کے باوجود اب تک بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ، طلباءوطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ، درس و تدریس کا عمل متاثر تفصیلات کے مطابق پسنی میں طوفانی بارشوں کو پانچ روز گزر گئے جہاں ایک طرف شہر کے مختلف علاقوں میں اب بھی بارش کا پانی کھڑا ہے ، وہاں تعلیمی اداروں کا اس سے برا حال ہے، بیشتر تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حالات جو پہلے سے ہی مخدوش ہیں ۔ حالیہ بارشوں کے جمع پانی کا نکاسی پانچ روز گزرنے کے بعد نہ ہونے سے طلباءوطالبات مشکلات کا شکار ہیں اور درس و تدریس کا عمل بھی متاثر ہے جبکہ کھڑے پانی سے مختلف امراض پھوٹنے کا بھی خطرہ ہے، اگر فوری طور پر تعلیمی اداروں میں کھڑے پانی کی نکاسی نہیں کی گئی تو ان مخدوش حالات میں دوچار تعلیمی اداروں کے عمارتوں سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعے رونما ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں