بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 24 اپریل سے بارشیں متوقع، محکمہ موسمیات
کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کردی۔ 24 اپریل کو مغربی ہواﺅں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 27 اپریل کے دوران کوئٹہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، کوہلو، سبی،گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، لورلاائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ میں بارش متوقع ہے۔
Load/Hide Comments


