ڈیرہ بگٹی میں پہاڑ کی چوٹی سے گر کرچرواہا جاں بحق، فائرنگ سے ایک شخص زخمی
ڈیرہ بگٹی(این این آئی) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں پہاڑ کی چوٹی سے گر کر چرواہا جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں پہاڑ کی چوٹی سے گر کرایک چرواہا لما خان جاں بحق ہوگیا۔ علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص ذخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے چمبھڑی کے مقام پر زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص فضل حسین مسوری بگٹی زخمی ہوگیا جسے ابتدائی امداد کے بعد ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


