بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پرملازمین تنظیموں کا اسمبلی کے سامنے احتجاج

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبوں میونسپل اداروں واسا بی ڈی اے کیو ڈی اے کو تنخواہوں و پنشن کی سالانہ گرانٹ کی ادائیی۔محکمہ بی اینڈ آر میں درجہ چہارم کی چار ہزار پوسٹوں کو محکمہ فنانس کی جانب سے ابالش کرنے کے احکامات۔ محکمہ ایریگیشن اوردیگر میں محکموں میں لواحقین کی بھرتیاں نہ ہونے محکمہ ایریگیشن میں خلاف قانون تعناتیوں کیخلاف اور پنجاب و سندھ کے پی کی طرح بلوچستان میں گریڈ پانچ تا پندرہ تک کے ملازمین کی عرصہ دراز سے اپ گریڈیشن نہ ونے اور دیگر اداروں مسائل حل نہ ہونے کیخلاف بلوچستان لیبر فیڈریشن کی کال پر سینکڑوں ملازمین و مزدور سراپا احتجاج بن گئے فیڈریشن کے صدر خان زمان حاجی بشیر احمد قاسم خان حاجی عبدالعزیز شاہوانی منظور احمد معزوف آزاد محمد عمر جتک عابد بٹ کی قیادت میں کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن۔ چیف انجینئرز کمپلیکس چمن پھاٹک واسا ہیڈآفس زرغون روڈ اور بی ڈی اے کمپلیکس کینٹ سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مزدووں و ملازمین نیشدید نعرے بازی کی۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کی جانب سے فنڈز کے ضیاع۔ ٹھکیداروں کو شہر کی صفائی کے نام نوازنے اور دیگر ملازم دشمن اقدامات ملازمین کے مسائل اپ گریڈیشن نہ ہونے ملازم دشمن چیئرمین بی ڈی اے۔ سیکرٹری ایریگیشن کی جانب سے یونین اور قوانین کو تسلیم نہ کرنے تنخواہوں ووپنشن کے فنڈز بروقت ادا نہ ہونے منافع بخش اداروں کی نجکاری اور مزدور حل نہ ہونے کیخلاف 5 جون کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان قاسم خان عبدامعروف آزاد منظور احمد نصیب اللہ کاکڑ عابد بٹ تنویر اسلم انیس الرحمن اور دیگر مزدور رہنمائوں نے کہا کہ سازش کے تحت فعال اداروں کو مفلوج ظاہر کرکے نجکاری کمیٹی کے حوالے کیا جارہا ہے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن شہر کیلئے جو کام چند کروڑ میں کررہا تھا ایڈمنسٹریٹر اور انکے چند ٹھکیدار اس کام کو 80 کروڑ روپے تک لے جاچکے ہیں۔ اور آج اس ادارے کے ملازمین اورشہر سے کچرہ اٹھانے والے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ بی ڈی اے ملازمین کے احتجاج کو چیئر مین بی ڈی اے کی ہٹدھرمی کی وجہ سے ایک سال ہوگیا مسائل حل نہیں ہو رہے۔ محکمہ واسا کیو ڈی اے میونسپل اداروں بی اینڈ آر پی ایچ ای ایریگیشن کے ہزاروں ملازمین کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے۔مزدوررہنمائوں نے کہا کہ 5 جون کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھرہپور احتجاج کیا جائے گا اور اس جدوجہد کو صوبے بھر میں تقویت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں