مسجدالحرام کے امام و خطیب حج کا خطبہ دیں گے
جدہ (صباح نیوز)مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر المعیقلی اس سال خطبہ حج دیں گے۔سعودی عرب کے ایوان شاہی کے مطابق حرمین انتظامیہ کے تحت دینی امور کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر المعیقلی یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے۔حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق اس سال ایوان شاہی نے شیخ ماہر المعیقلیکو خطبہ حج دینے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ شیخ ماہر المعیقلی کے حوالے سے شاہی منظوری آ گئی ۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ کو سب سے زیادہ 34 مرتبہ خطبہ حج دینے کا اعزاز حاصل ہے۔دوسرے نمبر پر شیخ عبد اللہ بن حسن آل الشیخ ہیں جنہوں نے مسلسل 25 سال تک عرفہ کا خطبہ دیا ہے۔
Load/Hide Comments


