مالی بحران کے باوجود، چیف سیکرٹری نے خود کو اور اپنے ماتحت عملہ کو ڈیڑھ کروڑروپے سے زائدکیش ایوارڈ سے نوازا

اسلام آباد؛مالی بحران کا شکار صوبہ بلوچستان کے چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے خود اور اپنے آفس کے سٹاف کیلئے لاکھوں روپے کا خصوصی کیش ایوارڈ حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بلوچستان کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیاگیا جس میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری آفس کے ریگولر ملازمین کو کیش ایوارڈ دینے کی منظوری دی جاتی ہے کیونکہ انہوں نے اپنی معمول کی ڈیوٹی سے ہٹ کر اضافی ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ابھی مالی سال 2020-21ختم نہیں ہوا مگر اس مالی سال کے شروع ہوتے ہی لاکھوں روپے کے کیش ایوارڈ کی مد میں اعلیٰ افسران نے حاصل کرلئے جس میں چیف سیکرٹری فضیل اصغر نے 33لاکھ 80ہزار 580، ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف مجیب الرحمان نے 10لاکھ 40ہزار،اے ایس عبدالواحد نے 11لاکھ89ہزار، اے ایس فاقیہ دانیال نے 10لاکھ 33ہزار، ڈی ایس مس بتول اسدی نے 7لاکھ 82ہزار،ایس او صابر حسین نے 8لاکھ 32ہزار، ایس او محمد زبیر نے 5لاکھ 80ہزار،بہادر خان نے 6لاکھ 61ہزار حاصل کئے جبکہ دیگر ملازمین میں جمیل اللہ نے 7لاکھ 48ہزار،حاجی راشد سعید 4لاکھ 94ہزار، غلام عباس 4لاکھ 69ہزار،محمد وفا 3لاکھ 99ہزار، غفران علی،3لاکھ 54ہزار،گلاب خان 4لاکھ 5ہزار،کامران علی 4لاکھ، حسنین حیدر 4لاکھ 11ہزار، محمد ابراہیم 2لاکھ،اسد قادر،3لاکھ 12ہزار، آصف علی 3لاکھ 12ہزار، سید شاہنواز، 3لاکھ 12ہزار، محمد نبی 2لاکھ 57ہزار، کلیم اللہ،2لاکھ 57ہزار، محمد عثمان 2لاکھ 57ہزار، عمر دین 2لاکھ 57ہزار، نور قاسم 3لاکھ 16ہزار، محمد رحمان ایک لاکھ 57ہزار، محمد یاسین 3لاکھ 17ہزار،گل حسن 1لاکھ 85ہزار، غلام شبیر 2لاکھ 44ہزار اور اسی طرح چیف سیکرٹری آفس کا دیگر عملہ بھی کیش ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری نے ازخود ہی اس کی منظوری دی اورپھر اپنے سمیت اپنے آفس کے تمام ملازمین اور افسران کو لاکھوں روپے سے نواز دیا۔تاہم گزشتہ دنوں خبرآئی تھی کہ چیف سیکرٹری کیش ایوارڈ لینے سے دستبردار ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں