خضدار میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
خضدار(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی خضدارکے زیر اہتمام فلسطین غزہ کے مسلمانوں بچوں عورتوں پرمسلسل کئی ماہ سے بمباری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی خضدار کے ضلعی امیرمولانا محمد اسلم گزگی کررہے تھے ریلی خضدار شہرکے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا خضدار پریس کلب کے سامنے ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کی جلسہ سے جماعت اسلامی ,الخدمت خلق فاؤنڈیشن اور انجمن اتحاد معذوران کے عہدداروں نے خطاب کیا مقررین نے خطاب میں کہا ہے نتہے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی بمباری کے خلاف تمام عالم اسلام سراپا احتجاج ہیں اوراسرائیلی بمباری اور انکے مسلسل مظالم کے خلاف عالم اسلام کومتحد ہوناہوگا جماعت اسلامی پورے ملک میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


