کوئٹہ پولیس کا شہیک اور فاروق کی جبری گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

کوئٹہ (پ ر) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 28 مئی کو کوئٹہ میں بلوچ طلباءشہیک اور فاروق کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔ ان کے اہل خانہ کی کوششوں کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاندانوں کو ناانصافی کا سامنا ہے۔ ان کے اہل خانہ نے کل 3 جون صبح 12 بجے ڈی سی آفس کوئٹہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ براہ کرم ان کے احتجاج میں شامل ہوں اور ان کی حمایت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں