کراچی ایئر پورٹ پر مختلف ایئر لائنز کی 7پروازیں منسوخ
کراچی(صباح نیوز)کراچی ایئر پورٹ سے جانے والی مختلف ایئر لائنز کی 7پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ کراچی سے جدہ جانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 173اور 171 ،لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 144 ، نجف جانے والی فلائی بغداد کی پرواز آئی ایف 333 ، پشاور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 551 ، اسلام آباد جانے والی سیرین کی پرواز ای آر 503 جبکہ لاہور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 523 بھی منسوخ ہو گئی۔
Load/Hide Comments


