گوادر میں اسٹنگ کولڈ ڈرنک فروخت کرنے پر پابندی عائد

گوادر (این این آئی) گوادر میں اسٹنگ کول ڈرنک فروخت کرنے پر پابندی عائد، مذکورہ کولڈ ڈرنک میں کیفین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور کیفین حساس لوگوں کے لئے نہیں ہوتا، اسکے علاوہ عاملہ خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچوں کی صحت کے لئے اچھا نہیں ہے، کوئی بھی دکاندار حکم عدولی کرتے ہوئے پایا گیا ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام دکانداران سب ڈویژن گوادر کو مطلع کیا گیا کہ اسٹنگ کولڈ ڈرنک فروخت کرنا منع ہے کیونکہ مذکورہ کول ڈرنک کے متعلق کمپنی ہذا نے خود ہی اس کے بوتل پر تحریر کیا ہے کہ اس میں کیفین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور کیفین حساس لوگوں کے لئے نہیں ہوتا ہے اس کے علاوہ عاملہ خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچوں کی صحت کے لئے اچھا نہیں ہے۔ نوٹیفکیشن میں دکانداران سب ڈویژن گوادر کو سختی سے تنبیہ کیا گیا کہ اسٹنگ کولڈ ڈرنک فروخت نہ کریں اور مزید ہدایت کی گئی کہ جو بھی اسٹنگ کولڈ ڈرنک آپ کے دکان، گودام میں موجود ہیں ان کو مذکورہ کمپنی کو واپس کریں۔ کوئی بھی دکاندار حکم عدولی کرتے ہوئے پایا گیا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں