بلوچستان،ہیٹ ویو کے باعث 6 اضلاع میں ملتوی پولیو مہم کا آج سے آغاز

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان: ہیٹ ویو کے باعث 6 اضلاع میں ملتوی پولیو مہم کا آغازکردیاہیٹ ویو کے باعث بلوچستان کے 6 اضلاع میں ملتوی پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا۔ ہیٹ ویو سے ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، اوستہ محمد، صحبت پور، سبی، نصیرآباد کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 14اضلاع میں انسداد پولیو مہم چھٹے روز بھی جاری ہے۔پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچا کے قطرے پلا رہی ہیں۔بلوچستان بھر میں پولیو ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں