سبی و بولان کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف گرینڈ آپریشن

بولان(یو این اے )بولان ضلع کچھی میں بگڑتی ہوئی امن وامان کی صورتحال پر ضلع بولان اور ضلع سبی کے علاقوں میں خفیہ اداروں کی معلومات کی بنیاد پر ضلع بولان کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا، جرائم پیشہ افراد کے خلاف تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن کیا گیا، مشترکہ کارروائی کے دوران کئی سماج دشمن عناصر کی کمین گاہوں کو مسمار کردیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن بشیر احمد نے بھی کارروائی کے دوران آپریشن میں پہنچ کر خود جائزہ لیاملزمان نے جنگل اور میدانی علاقوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرینڈ آپریشن میں ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ اور ایس ایس پی کچھی نے پولیس و لیویز فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی میں حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں