9مئی، میانوالی ایئر بیس حملہ کیس کے تمام ملزمان باعزت بری

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) اے ٹی سی کی خصوصی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے میانوالی ائربیس و دیگر سرکاری املاک پر حملے کے تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا، اے ٹی سی نے امجد نیازی ، ملک احسان اللہ ٹوانہ، بیرسٹرعمیرنیازی اوردیگر کارکنوں کو باعزت بری کیا۔واضح رہے کہ جلاؤ گھیراؤ کے ایک مقدمہ میں 35، جب کہ دوسرے مقدمہ میں 25 افرد نامزد تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں