کوئٹہ ، کباڑی گوداموں میں ہولناک آتشزدگی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کباڑی کے 4گوداموں میں ہولناک آتشزدگی سے موجود سامان جل کر خاک ہو گیا، جبکہ آگ کی شدت سے آبادی کو بھی خطرہ ہے، تفصیلات کے مطابق قمبرانی روڈ پر واقع گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر برگیڈ کی گاڑیاں آگ بجانے میں مصروف ہے اب تک آگ نے 4 گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، فائر برگیڈٍ کا عملہ اور علاقہ مکین آگ بجانے میں مصروف ہے۔ انچارج میٹرو پولیٹن فائر برگیڈ عبدالحق اچکزئی کا کہنا ہے کہ میٹرو پولیٹن فائر برگیڈ نے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں روانہ کردیں، آک پر جلد قابو پالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں