سوشل میڈیا پوسٹ پر 2 برادریوں میں مسلح تصادم، 10افراد زخمی،50گرفتار
صادق آباد(صباح نیوز)صادق آباد میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے پر2 برادریوں کے درمیان مسلح تصادم میں 10افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقے جمالدین والی میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف پوسٹس شیئر کرنے پر ماچھی برادری اور درگڑا برادری میں جھگڑا ہوگیا، جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا۔کلہاڑیوں، ڈنڈوں کے وار اور فائرنگ سے 10افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور 50کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف پوسٹیں شیئر کرنے پر جھگڑا شروع ہوا تھا۔
Load/Hide Comments


