خواجہ آصف کا قد کاٹھ اتنا نہیں کہ وہ مولانا فضل الرحمن کے بیان کو سیاسی قرار دیں، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما ء مولاناحافظ حمد اللہ نے خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کو باجوہ اور فیض حمید سے نتھی کرنے والے خواجہ آصف کا قد کاٹھ اتنا نہیں کہ وہ مولانا فضل الرحمن کے بیان کو سیاسی قرار دیں ۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف بتائیں کہ ماضی میں مختلف ناموں سے قبائلی علاقوں میں کئے جانے والے آپریشنز سے کیا دہشت گردی ختم ہوئی ؟ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے بات چیت کے بجائے طاقت کے استعمال کو کیوں ترجیح دی جاتی ہے ۔جمعیت علما اسلام خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ووٹ بنک رکھنے والی جماعت ہے ان دو صوبوں میں آپریشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے یہ آپریشن سندھ میں کچے کے ڈاکوں اور پنجابی طالبان کے خلاف کیوں نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد ہے کہ شہباز شریف جب پنجاب کے وزیر اعلی تھے تو تب انہوں نے پنجابی طالبان اپنے بھائی قرار د ئیں تھے ۔انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کو اتنے بڑے فیصلے کا اختیار نہیں ہے کہ ہمیشہ کی طرح دہشت گردی کے نام پر قبائل کو بے گھر کیا جائے۔بجٹ کی خطیر رقم ہڑپ کرنے اور ڈالر کمانے کے لیے عزم استحکام کے نام پر عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کو قوم بھانپ چکی ہیاحسان اللہ احسان کے سہولت کار کون ہیں کیا یہ خواجہ آصف کو معلوم نہیں؟


