چاغی لیویز کے 2 اہلکار ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلے

چاغی(یو این اے )چاغی لیویز فورس کے دو اہلکار ڈکیتی کی واداتوں میں ملوث نکلے، رسالدار میجر چاغی لیویز فورس نے کہا ہے کہ چاغی عوام کے محافظ ہی عوام کے چور نکلے ہیں، دونوں اہلکار کافی عرصے سے ڈکیتی اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے، دونوں لیویز کے سپاہی اہلکار گرفتار ہوئے ہیں، اسلحہ، گاڑی، موٹر سائیکل اور کمیونکیشن آلات برآمد کرلیے گئے، دونوں اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں