تربت،سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)تربت میں نامعلوم افراد کی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ ،راہگیر زخمی ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق تربت میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر سیٹلائیٹ ٹاؤن میں مسلح افراد نے فائرنگ کی ،فائرنگ کے باعث ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔ جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی تاہم نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، فورسز نت علاقے کو گھیر کر مسلح افراد کی تلاش شرور کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں