شابان سے اغوا افراد کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری، جلد اہلخانہ کو خوشخبری سنائیں گے، ضیاء لا نگو

کوئٹہ(این این آئی)وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیااللہ لانگو نے کہا کہ شابان سے اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے حکومت بلو چستان اور اداروں کی کوششیں جاری ہیں مشکل وقت میں اہل خانہ کو کسی بھی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے،بہت جلداہلخانہ کوخوشخبری سنائیں گے،امن استحکام کے قیام اور تخریب کاری کے ناسور کے خلاف معاشرے کے ہر شخص کوآواز اٹھانی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ اور رکن صوبائی اسمبلی عبید گورگیج نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے 20جون کو شابان سے اغواہونے والے افراد کے لواحقین سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ کواہل خانہ سے بات چیت کے لئے فوکل پرسن مقرکیا ہے جوکہ مغویوں کے اہل خانہ سے رابطہ میں ہیں اور بہت جلد مغوی بازیاب ہو جائیں گے، شابان سے اغواہ ہونے والے افراد ہمارے اپنے ہی لوگ ہیں جن کی بازیابی کے لئے ریاست کردار ادا کررہی ہے حکومت اس مشکل وقت میں اہل خانہ ساتھ کھڑی ہے انہیں تنہانہیں چھوڑیں گے دن ہو یا رات حکومت اپنا فرض ضرور ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تخریب کارجس کو بھی مارررہے ہیں وہ معصوم اور بے قصور ہیں تخریب کاروں کو انسان اور انسانیت سے نفر ت ہے اگر چہ پوری قوم اس امر پر یک زبان ہے،ملک کے وجود کے خلاف کام کرنے والوں کا قلع قمع کیا جائے،امن استحکام کے قیام اور شدت پسندی کے خلاف معاشرے کے ہر شخص کوآواز اٹھانی ہوگی اگر آواز بلند نہیں کی گئی تو اس طرح کے واقعات رو نما ہوتے رہیں گے عوام سمیت سول سوسائٹی اور میڈیا کوبھی اپنا کرادر ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ملکی سلامتی اور عوام کی حفاظت کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں مسلح گروہوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور حکومت اپنا بھر پور ادا کر رہی ہے ہم مغویوں کے اہل خانہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے کہنے پر احتجاج ختم کیا بہت جلد مغویوں کے اہلخانہ کو خوشخبری دیں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مغویوں کی بازیابی کوشاں ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ مغوی صحیح سلامت اپنے گھر واپس آجائیں اہل خانہ کا دکھ ہمارا دکھ ہے انکے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔حکومت اور تمام ادارے مغویں کی بازیابی کے لئے دن رات کوششیں کررہے ہیں جلد اہم پیشررفت متوقع ہے احتجاج میں آنے کا مقصد بھی یہی کہ اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی جائے کہ ا نکے پیارے کی باحفاظت بازیابی کے لئے حکومت سنجیدگی سے نہ صرف اقدامات اٹھارہی ہے بلکہ اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں