پاکستان غیر ذمے دارانہ بیانات سے گریز کرے، افغانستان

کابل(آن لائن) افغانستان نے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف سرحد پار کارروائی سے متعلق دیے گئے بیان کو غیرذمہ درانہ قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی کو بھی حساس معاملات پر اس طرح کا حساس بیان دینے کی اجازت نہ دے،افغانستان کی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جو کوئی بھی کسی بھی بہانے سے ہماری سرحد کی خلاف ورزی کرے گا وہ نتائج کا ذمہ دار خود ہوگا ،افغانستان کا اصولی موقف ہے کہ وہ افغان سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا،پاکستانی حکام کو غیر ذمہ دارانہ بیان دینے سے گریز کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں