سکھر پہنچنے والے زائرین کے فوراً ٹیسٹ کئے جائیں گے: مراد علی شاہ کا صحت ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب

سکھر:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر سکھر کو کوئٹہ سے سکھر پہنچنے والے زائرین کے فوری ٹیسٹ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہر وقت رابطے میں ہوں مجھے ہر پل کی خبردیتے رہیں تاکہ فیصلے لیے جاسکیں۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا 17واں اجلاس جاری ہے جس میں وزیرصحت سندھ اور مرتضیٰ وہاب و دیگر شریک ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آج اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔محکمہ صحت کے مطابق تفتان بارڈر سے مسافروں کو لے سکھر پہنچنے والی دو بسوں کے مسافروں کو انتظامیہ نے لیبر کالونی میں قائم آئسولیشن یونٹ پہنچادیا جہاں انہیں 14 روز کے لیے رکھا جائے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئٹہ سیزائرین سکھر پہنچ رہے ہیں، اب تک سکھر میں 289 زائرین پہنچے ہیں، مزید 853 زائرین پہنچنے والے ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 300 ٹیسٹنگ کٹس سکھر بھیج دی گئیں ہیں اور 36 ڈاکٹر اور تربیت یافتہ طبی عملہ سکھر میں تعینات کیا گیا ہے جو خون کے نمونہ لے گا۔سکھر سے آنے والے 100نمونے آغا خان اسپتال، 100انڈس اور100 اوجھا میں ٹیسٹ ہونگے۔وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئے آنیوالوں کیلئے بھی تیاری کرنی ہے، صوبیمیں کورونا کے15 کیسزہیں، ایک کیس مقامی ہے انہوں نے کہا کہ وہ لوکل ٹرانسمیشن روکنا چاہتے ہیں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو، لوکل ٹرانسمشین روکنے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں