بلوچستان میں7 روزہ انسداد پولیو مہم چھٹے روز بھی جاری

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے 16 اضلاع میں سات روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم چھٹے روز بھی جاری رہی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے ماحولیات میں پولیو وائرس کی موجودگی کی بناپر پولیو مہم شروع کی گئی ہے، سات روزہ مہم کا آج چھٹا روز بھی باقاعدگی کے ساتھ جاری رہا جس میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق صوبے میں 9 لاکھ 51 ہزار 48 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے، اور اب تک 94 فیصد بچوں کو پولیوکے قطرے پلا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں