پنجگور،اسکول وین اور گاڑی میں تصادم، 6 طلبہ زخمی

پنجگور ( نامہ نگار )چتکان کالج روڑ پر سکول وین اور مال بردار گاڑی کے درمیان تصادم ، وین ڈرائیورسمیت مختلف سکولوں کے 6 طالبات زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو حادثے کے فوری بعد ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، اسپتال میں منتقلی کے بعد چار گھنٹے زخمی علاج کے لیے تڑپتے رہے، ایمرجنسی میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا، پیرامیڈیکس نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی، زخؐمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شدید زخمیوں کو مذید علاج کے لیے کراچی ریفر کر دیا گیا۔ حادثے میں زخمی طلبہ کے نام مسکان، شیما ،عارفہ ،بختاور ،عائشہ اور وین ڈرائیور یاسر علی شامل ہے۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ نے اے سی جہانزیب شاہوانی کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ایمرجنسی میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے ڈپٹی کمشنر نے براہمی کا اظہار کیا واضح رہے آج صبح سے شعبہ ایمرجنسی میں ڈاکٹر موجود نہیں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں