دکی میں مزدوری کرنیوالے 3 افراد اغوا کرلیے گئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) دکی سے 4 مزدور اغوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دکی کے علاقے جھالار سے 4 افراد اغوا کرلیے گئے۔ لیویز کے مطابق اغوا کاروں نے ایک شخص کو چھوڑ دیا 3 کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ اغوا ہونیوالے تینوں افراد کھیتوں میں مزدوری کررہے تھے۔ لیویز اور ایف سی نے مغویوں کی تلاش شروع کردی۔ اطلاعات کے مطابق اغوا ہونے والوں میں نثار ،بائیس، امو اور مولا شامل ہیں۔ 18 سے 20 مسلح افراد کسانوں کو اغوا کرکے جھالار پہاڑ کی طرف فرار ہوگئے۔
Load/Hide Comments


