بی این پی وفد کی پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے ملاقات، آئندہ کی حکمت عملی پر غور
اسلام آباد (انتخاب نیوز) مرکزی قائم مقام صدر بی این پی ساجد ترین ایڈووکیٹ اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان اہم ملاقات۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور۔ ملاقات میں کابینہ میں ہونے والے فون ٹیپنگ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ۔ کابینہ کا فیصلہ شہریوں کے آئینی اور قانونی حقوق کے خلاف ہے۔ قائم مقام صدر بی این پی ساجد ترین نے بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل کے سندھ کی جماعتوں کے حوالے سے پیغام پی ٹی آئی قیادت کو دیا۔ اپوزیشن کے اتحاد کو سندھ میں وسعت دینے کا فیصلہ۔ سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے ساتھ رابطے کا فیصلہ۔ محرم الحرام کے بعد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا وفد کراچی اور سندھ کا دورہ کرے گا۔


