بجلی بلوں اور ٹیکسز میں اضافے کیخلاف کیسکو آفس پر دھرنا دیں گے، جماعت اسلامی

کوئٹہ (یو این اے) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کی قیادت ضلعی امیر حافظ نور علی کی قیادت میں منعقد ہوا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے ضلعی امیر جماعت اسلامی حافظ نور علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26جولائی کو اسلام آبادڈی چوک پر منعقدہ جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کرینگے گوادر سے ژوب اور تفتان سے چمن تک تمام اضلاع سے کارکن اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے خواتین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں پشتون شاعر گیلامن وزیر کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں حکومت غریبوں کی بجائے امیروں پر ٹیکس لگائیں ہم حمایت کرینگے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں خواتین پر آپریشن کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے خواتین پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں اور ٹیکسز میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی 14جولائی کو کیسکو آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا د ینگے غریبوں پر ٹیکس لگانے کی بجائے جاگیرداروں پر ٹیکسز لگائے جائے بجلی کے بلوں میں اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ہر فورم پر جماعت اسلامی آواز اٹھائے گی عوام 26جولائی کو اسلام آباد میں منعقدہ احتجاجی دھرنے میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ حکومت اپنی شا خرچیوں کو کم کر کے عوام پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کرے کیونکہ عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے اس لئے جماعت اسلامی عوام کیساتھ کھڑی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں