نائیجیریا، اسکول عمارت میں کلاس روم کی چھت گرنے سے 16 طلبہ ہلاک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں ایک اسکول کی عمارت تباہ ہونے سے اسکول میں امتحان دینے والے کم از کم 16 طلبہ ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پلیٹیو اسٹیٹ کے جوس نارتھ ڈسٹرکٹ میں سینٹ اکیڈمی اسکول کے کلاس رومز کی چھت سر پر گرنے کے بعد پھنسے ہوئے طلبہ ملبے کے نیچے سے مدد کے لیے پکارتے رہے۔ ملبہ ہٹانے والوں نے بچوں کو بچانے کی کوشش کرتے رہے جبکہ اس دوران موقع پر موجود والدین بھی اپنے بچوں کو ڈھونڈنے کے لیے بھاگ دوڑ کرتے رہے۔۔ حکام نے ابھی تک صرف یہ کہا ہے کہ کئی طالب علم ہلاک ہوئے ہیں لیکن اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے ہسپتال کے ایک مردہ خانے میں پانچ اور دوسرے میں 11 لاشیں دیکھی ہیں جہاں ان سب بچوں نے اسکول یونیفارم پہن رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں