سائنسدانوں نے پہلی بار چاند پر ایک غار دریافت کر لیا

روم(آن لائن)سائنسدانوں نے پہلی بار چاند پر ایک غار دریافت کر لیا ہے جسے سائنسدانوںنے رہائش کے قابل قرار دیدیا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو چاند کی سطح کے نیچے ایک قابل رسائی غار کے ثبوت ملے ہیں، جو چاند کی سطح سے تقریباً 100 میٹر کی گہرائی پر واقع ہے اور یہاں انسانوں کے لیے رہائش گاہ بنائی جا سکتی ہے، جس کے لیے یہ ایک بہترین مقام ہے۔محققین کے مطابق یہ زیرِ زمین موجود سینکڑوں غیر دریافت، پوشیدہ غاروں میں سے صرف ایک ہے، جو زمین سے کھلی آنکھ سے نظر آتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیشتر ممالک انسانوں کی چاند پر مستقل رہائش گاہ قائم کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں، لیکن انہیں اس سے قبل خلا بازوں کو تاب کاری، انتہائی درجہ حرارت اور خلائی موسم سے بچانے کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments