بنوں میں ایک اور حملہ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس میں تمام اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ پوسٹ پر لگے تھرمل کیمرہ کو نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میںمسلح افراد کی جانب سے ہیلتھ مرکز پر حملے میں پانچ شہری اور سپاہی جاں بحق ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افراد نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر کری شموزئی پر حملہ کیا، مسلح افراد نے رورل ہیلتھ سینٹر کے عملے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک چوکی دار سمیت پانچ افراد جاں بحقہوگئے۔اس سے قبل، بنوں چھاؤنی پر خودکش حملے میں 8سیکیورٹی اہلکار جب کہ جوابی کارروائی میں 10 مشتبہ افراد مارے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10 مشتبہ افراد کے ایک گروہ نے بنوں چھاوٴنی پر حملہ کیا اور چھاوٴنی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں