اماراتی شہزدی شیخہ مہرہ نے انسٹا گرام کے ذریعے شوہر کو طلاق دیدی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے انسٹا گرام پر طلاق کا اعلان کر دیا۔ دبئی میں شاہی انداز میں ہونے والی شادی کا اختتام، اماراتی شہزدی شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام کی پوسٹ کے ذریعے کیا مذکورہ پوسٹ میں شہزادی نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پیارے شوہر، جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں ان سے طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھنا۔ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں خود کوسابقہ اہلیہ بھی قرار دے دیا۔ شہزادی نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں بھی سوشل میڈیا سے ہٹا دی ہیں۔ وہیں دونوں نے ایک دوسری کو سوشل میڈیا سے ان فالو بھی کر دیا ہے۔ دوسری جانب شہزادی شیخہ مہرہ کی اچانک طلاق سے متعلق پوسٹ دیکھ کر ا±ن کے مداح و انٹرنیٹ صارفین تذبذب کا شکار ہیں۔ کیونکہ صرف یہی نہیں چندہفتوں قبل مہرہ نے ایک اور خفیہ پیغام پوسٹ کیا تھا جس میں انہیں اپنی بیٹی کے ہمراہ قیمتی لمحات گزارتے دیکھا گیا۔